حکومت عوامی سہولیات کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض احمدخاں اوررکن قومی اسمبلی راجہ دانیال احمد خاںنے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے بھر میں ایسے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں جو براہِ راست عوامی زندگیوں میں بہتری لا رہے ہیں اور عوام کے دلوں میں جگہ بنا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائیوو روڈ پر اسماعیل سٹی میں مین کارپٹ روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سابق ناظم سدھو پورہ رانا شبیر حسین منج، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شاہد منیر منج ،سر پرست اعلیٰ اسماعیل سٹی ویلفیئر سوسائٹی حاجی عبدالقہار منج،صدر بشیر رندھاوا،ملک شفیق،رانا عبدالجبار،ملک سلیم،رانا عمران منج،چوہدری نوید رجوکہ،محمد آصف ملہی ،چوہدری شریف وینس،رانا طاہر منیر، عامر جٹ،ملک محمد علی، ڈاکٹر احمد شہزاد، ڈاکٹر اشرف زاہد،ڈاکٹر محمد علی، پروفیسر محمد امجد اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں