گوجرہ(نامہ نگار) نا معلو م افراد کی شہری کے گھر پر فائرنگ ملزما ن فرار ہو گئے۔ معلو م ہوا ہے کہ محلہ طفیل کالونی کا خلیل اپنے اہل خا نہ کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ نا معلو م افراد مسلح ہوکر آ گئے اور گھر پر فائرنگ شروع کردی اہل خا نہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے تاہم گھر کے گیٹ کو نقصا ن پہنچا اطلا ع ملنے پر سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے۔




