کراچی (بیوروچیف) بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے گاڑی کی خریداری کو آسان بنانے کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کرا دی گئی ہے، جس کے تحت اب وہ اپنے اہلِ خانہ کے لیے پاکستان میں آسان شرائط پر گاڑی حاصل کر سکیں گے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کے اشتراک سے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ ہولڈرز کے لیے “روشن اپنی کار اسکیم” شروع کر دی ہے۔ اس اسکیم کے تحت اوورسیز پاکستانی نہ صرف آسان شرح سود پر گاڑی فنانس کروا سکتے ہیں بلکہ درخواست کا پورا عمل بھی آن لائن مکمل کیا جا سکتا ہے۔اس اسکیم کی خاص بات یہ ہے کہ گاڑی کی فراہمی عام پراسیس کے مقابلے میں تقریبا 50 فیصد کم وقت میں ممکن ہوگی، جبکہ قرض کی منظوری بھی صرف چند دنوں میں دے دی جائے گی۔روشن اپنی کار اسکیم کی نمایاں خصوصیات:درخواست متعلقہ بینک کے آن لائن پورٹل کے ذریعے دی جا سکتی ہے’ مکمل ڈیجیٹل پراسیس، کسی کاغذی کارروائی کی ضرورت نہیں’ صرف 4 دن کے اندر قرض کی منظوری’ مارکیٹ کے مقابلے میں کم شرح سود۔ قرض کی اقسام: 1. فلوٹنگ ریٹ :شرح سود وقت کے ساتھ تبدیل ہوتی رہتی ہے’ لین بیسڈ: اگر روشن ڈیجیٹل اکائونٹ یا نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کو بطور ضمانت رکھا جائے تو اسٹیٹ بینک کے فلور ریٹ پر صرف 1 فیصد اضافی منافع’ نان لین بیسڈ: 6 ماہ کے کائبور پر صرف 1 فیصد اضافی شرح’ 2. فکسڈ ریٹ:شرح سود پورے قرض کی مدت کے دوران یکساں رہتی ہے’ بینک اس شرح کو اپنے اخراجات یا PKRV کی بنیاد پر طے کرتے ہیں’ ایک بار مقرر ہونے کے بعد ریٹ تبدیل نہیں ہوتا’ یہ اسکیم اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک اہم قدم سمجھی جا رہی ہے، جس سے نہ صرف گاڑی کی خریداری آسان ہوگی بلکہ ملکی آٹو سیکٹر کو بھی فروغ ملنے کی توقع ہے۔




