فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) دن دیہاڑے راہ چلتی خواتین سے زیورات’ نقدی چھیننے والا موٹرسائیکل سوار ڈاکو پولیس کیلئے چیلنج بن گیا، موٹرسائیکل سوار ڈاکو آئے روز شہر کے مختلف علاقوں میں گلی’ محلے میں اکیلی خاتون کو دیکھ کر گھیر لیتا ہے اور زیورات’ نقدی لوٹ کر باآسانی موقع سے فرار ہو جاتا ہے، گزشتہ روز مذکورہ موٹرسائیکل سوار ڈاکو سرگودھا روڈ کے علاقہ میں سادہ لوح خاتون کو اکیلا پا کر اسکوبہانے سے روک لیا اور پھر اس سے زیورات اتروانے کے بعد باآسانی موقع سے فرار ہو گیا، جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے اور ویڈیو میں مذکورہ موٹرسائیکل سوار کو پہچانا جا سکتا ہے اور چند روز قبل بٹالہ کالونی کے علاقہ برکت پورہ میں ادھیڑ عمر خاتون سے طلائی بالیاں چھین کر فرار ہو گیا تھا اور شہر کے دیگر علاقوں میں مذکورہ موٹرسائیکل سوار ڈاکو راہ چلتی خواتین کو بہانے سے روک لیتا ہے اور باتوں میں الجھا کر طلائی زیورات چھین کر فرار ہو جاتا ہے اور پولیس ابھی تک مذکورہ موٹرسائیکل سوار ڈاکو کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




