کبڈی ایسوسی ایشن کااجلاس، کھیلوں کے منصوبوں کی منظوری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس، آئندہ انتخابات اور کھیلوں کے منصوبوں کی منظوری ڈویژن کی معروف اسپورٹس ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کونسل کا اہم اجلاس سینئر نائب صدر چوہدری شبیر احمد سندھوکی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ایگز یکٹو ممبران اور دیگر متعلقہ شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس کی صدارت سینئر نائب صدر چوہدری شبیر احمد سندھو، چوہدری تنویر حسین تارڑ ایڈووکیٹ، شفیق حسین شاہ، کامران منڈ، عبدالحکیم، طیب گیلانی، ودیگر شرکت کی،اجلاس میں طیب گیلانی نے سال 2025 کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور سال 2026 کے مجوزہ پروگرامز اور حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر آئندہ انتخابات 2026 کے حوالے سے مختلف ناموں اور امور پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جانب سے کبڈی ایسوسی ایشن کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی جا رہی ہے، جسے متفقہ طور پر مسترد کرتے ہوئے تنظیم کی خودمختاری برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔مزید برآں، اجلاس میں آئندہ منعقد ہونے والے مختلف کھیلوں کے پروگرامز کی منظوری دی گئی، جن میں ٹیکنیکل آفیشلز کورس اور جشن بہارا کبڈی کپ کی بھی منظور ی دی، اجلاس میں حاجی خورشید عالم سندھو کی جانب سے دو لاکھ روپے کی گرانٹ بھی دی گئی جبکہ چوہدری شبیر احمد سندھو کا ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے ساتھ بے مثال تعاون اور چوہدری تنویر حسین تارڑ کی جانب سے ایشین اسٹائل کبڈی اسٹیڈیم کے لیے زمین اور فنڈز کی فراہمی پر بھی ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔اجلاس کے اختتام پر چوہدری شبیر احمد سندھونے اپنے خطاب میں تمام اراکین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مستقبل میں مزید فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں