گوجرہ (نامہ نگار)اڈا مونگی بنگلہ پر تجاوزا ت مافیا نے شہریو ں کو گزرنا محال کر دیا دکانو ں کے باہر کئی کئی فٹ تک سا ما ن رکھ کر ٹریفک کی روا نی متاثر کر رکھی ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق تحصیل گوجرہ کا اہم قصبہ اڈا مونگی بنگلہ جہا ں پر سینکڑو ں دکا نین ہیں گوجرہ مرید والا کو ملانے وا لی مین روڈ و دیگر روڈز پر قا ئم دکا نو ں کے مالکا ن اپنا ساما ن کئی کئی فٹ تک سڑک پر رکھ کر شہریو ں کا گزرنا محا ل کر رکھا ہے پیرا فورس کی ٹیم کی طرف سے دکا ندارو ں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ تجاوزات از خود ختم کردیں مگر دکا ندارو ں پر جو ں بھی نہیں رینگی عوا می حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ اور انچارج پیرا فورس سے مطالبہ کیا ہے کہ اڈا مونگی بنگلہ پر تجا وزات مافیا کے خلاف اپریشن کا آ غاز کیا جا ئے اور تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے تا کہ شہری سکھ کا سا نس لیں سکیں۔




