علماء کرام کی محکمہ داخلہ سے ملاقاتیں قیام امن کیلئے احسن اقدام ہے،خواجہ سلمان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ میں علماء کرام سے ملاقاتو ں کا سلسلہ مستحسن اقدام ہے۔ چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق سے مرکزی علماء کونسل پاکستان کے وفد نے چیئرمین صاحبزا د ہ مولانا زاہد محمود قاسمی کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں علامہ محمد زبیر عابد چیئرمین پاکستان پیس فائونڈیشن، علامہ شاہ نواز فاروقی جنرل سیکرٹری مرکزی علماء کونسل پاکستان،مولانا شبیر احمد عثمانی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مرکزی علماء کونسل، مولانا محمد مشتاق لاہوری صدر مرکزی علماء کونسل پنجاب،مولانا اعظم فاروق جنرل سیکرٹری مرکزی علماء کونسل پنجاب، مولاناابوسفیان حنفی سینئر نائب صدر مرکزی علماء کونسل پنجاب، مولانا حبیب الرحمن ضیا نائب صدر مرکزی علماء کونسل پنجاب، بیرسٹر محمد افضل سرا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ قانونی مشیر مرکزی علماء کونسل پنجاب، حافظ قاری علی عابد جنرل سیکرٹری پاکستان پیس فائونڈیشن، صاحبزادہ مولانا حسین احمد قاسمی، حافظ قاری محمد حسنین عابد، حافظ عبدالمنان شامل تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سپیشل سیکرٹری داخلہ فیصل فرید، ڈی جی اوقاف انیس الرحمن، سی سی او سنٹر آف ایکسیلینس آن کانٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم غلام صغیر شاہد، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی ماہم آصف ملک، ایڈیشنل سیکرٹری سپیشل انیشیٹو عبدالرف، اے آئی جی آپریشنز پنجاب زاہد نواز مروت، سید طاہر رضا بخاری سابق سیکرٹری اوقاف، ایس ایس پی سی ٹی ڈی و سپیشل برانچ ڈاکٹر احمد خاور شہزاد اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ملاقات میں اتحاد بین المسلمین اور امن و امان کی مجموعی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ داخلہ میں مرکزی علماء کونسل پاکستان کے وفد کو خوش آمدید کہا۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے پاکستان کی سا لمیت سب سے اہم ہے۔ محرم الحرام انتظامات کے حوالے سے محکمہ داخلہ کی ورکنگ جلد مکمل کر لی جائے گی۔ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں قیام امن کیلئے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اللہ رب العزت نے پاکستان کو عالمی سطح پر امن کے داعی کی حیثیت میں پذیرائی بخشی۔ تمام مکاتبِ فکر کے علماء کرام انتہائی بردباری اور بہترین اتحاد کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کی بہترین حکمت عملی کے باعث ہر نازک موقع پر حالات قابو میں رہے۔ قیامِ امن کیلئے باہمی اتفاق و اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ معزز علماء کرام سے ہمیشہ راہنمائی حاصل کی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مدارس کی رجسٹریشن کیلئے علماء کرام کی مشاورت سے کام کر رہے ہیں۔ مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے تمام مکاتبِ فکر سے مکمل راہنمائی حاصل کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ قیام امن کی خاطر ریاست کو تمام مکاتب فکر کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔ چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ قیام امن اور باہمی اتحاد و اتفاق کیلئے حکومت پنجاب کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں