فائن آرٹ کی ترقی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزا ئن کالج کا دورہ کیا اور ”جہاں بہار رک جاتی ہے” تصویری نمائش کا افتتاح اور پوٹریٹس دیکھے۔ انہو ں نے پرنسپل تہمینہ افضل کی تیار کردہ پینٹنگز میں گہری دلچسپی لی اورمعیاری کام کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے خیالات اور داستان کو آرٹ کی شکل میں بیان کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پینٹنگز میں اپنی صلاحیتوں اور فن کا مظاہرہ کیا گیاوہ قابل دید ہے۔ کمشنر نے کہا کہ شعبہ فائن آرٹ کی ترقی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فنون لطیفہ کسی بھی معاشرہ کی خوبصورت اور متوازن تصویر پیش کرتا ہے۔پاکستانی خواتین میں صلاحیتوں کی کمی نہیں انہیں اعتماد فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔اس طرح کی تصویری نمائش کا تسلسل سے انعقاد ناگزیر ہے۔ تہمینہ افضل نے پینٹنگز نمائش میں رکھے گئے پوٹریٹس کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں