فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معرکہ حق بنیان مرصوص ایک عظیم الشان باب ہے جس نے جنوبی ایشیا کی تاریخ کا رخ متعین کیا۔پاکستان کے عزم اور دفاعی صلاحیتوں کو ایک نئی شناخت دی۔ معرکہ حق بنیان مرصوص فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت اور ریاست پاکستان کی حکمت عملی کا مظہرتھی جس میں عسکری، سفارتی اور عوامی سطح پر مکمل ہم آہنگی دیکھنے کو ملی جس نے بنیان مرصو ص کو عملی شکل دی اور ایک ایسی سیسہ پلائی ہوئی دیوار جسے کوئی طاقت متزلزل نہیں کرسکی۔ پاکستان کی عوام نے جس طرح اپنی افواج کے ساتھ یک زبان ہو کر دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا وہ قابل فخر ہے۔بنیان مرصوص ایک محض آپریشن نہیں بلکہ ایک قومی تحریک بن چکا ہے۔سفارتی محاذ پر بھی پاکستان نے غیر معمولی بصیرت اور حکمت کے ساتھ ملک کے وقار کو بلند کیا۔پاکستان کے دشمن کو نہ صرف عسکری میدان میں بلکہ سفارتی سطح پر تنہائی کا سامنا کرنا پڑا ہے جو معرکہ حق کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ معرکہ حق میں ہمارے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اس وطن کی حفاظت کو یقینی بنایا۔ آج ہم شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ معرکہ حق کی تاریخی کامیابی کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے اور آج عہد تجدید کرتے ہیں کہ پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے۔ بنیان مرصوص کے فلسفے کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں توکوئی قوت پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی۔ آج کا دن ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ اگر قوم اور افواج ایک پیج پر ہوں تو کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچاسکتی۔مرکز ی علما کونسل پاکستان کے زیر اہتمام معرکہ حق بنیان مرصوص کانفرنس ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر میں منعقد ہوئی۔ جس میں میزبان چیئرمین مرکزی علما کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی، سابق وفاقی وزیر حاجی محمد اکرم انصاری،ایس ایس پی آپریشن عمران احمد،ایس ایس پی ریجنل انویسٹی گیشن برانچ میاں محمد اکمل، سابق صدر چیمبر آف کامرس را سکندر اعظم، تاجر رہنما حاجی اسلم بھلی،رانا ایوب، ڈاکٹر افتخار حسین نقوی، مفتی محمد ضیا مدنی،حافظ مقبول احمد،نصیر وہرہ، علامہ ریاض کھرل،علامہ طاہر الحسن،محمد احسن مرکزی مسلم لیگ،حافظ خبیب، مولانا سکندر ذکی، وحید حالق رامے، علامہ عرفان قادری، ملک آصف، مولانا شبیر احمد عثمانی، مولانا اعظم فاروق،مولانا عابد فاروقی، مولانا کرم داد حذیفی،مولانا نعیم طلحہ،قاری ثاقب عزیز،پیر صدیقی الرحمن، مولاناخلیل احمد قاسمی،انچارچ سیکورٹی برانچ سید عون شاہ،ڈاکٹر رضوان، پی آراو آر پی او ایس ایچ او جی ایم آباد، محمد یوسف شہزاد، مولانا یوسف فاروقی، مولانا رب نواز، مولانا حفیظ الرحمن، مولانا عمر فاروق سمیت علما و مشائخ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سابق وفاقی وزیر حاجی اکرم انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق بنیان مرصوص نے پاکستان کو مضبوط بنایا۔اس آپریشن کا مقصد پاکستان کے دفاع کو ناقابل شکست بنانا اور ملکی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا تھا۔چیئرمین مرکزی علما کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ معرکہ حق کے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔آپریشن بنیان مرصوص فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک فوج کی حکمت اور ملکی بقا اور دفاعی صلاحیت کا ایک عظیم الشان باب تھا۔معرکہ حق بنیان مرصوص کانفرنس کے اختتام پر امن، ترقی، خوشحالی، اور شہدا کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔




