فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کی کاوشوں سے ریونیو ریکوری کا نیا ریکارڈ قائم کردیا گیا ہے اور ریونیو ڈائریکٹور یٹس کی جانب سے اپریل میں 44کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی جس پر ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس شعیب رشید،ریونیو ڈائریکٹوریٹس کے ڈائریکٹرزمحمد اقبال ملک ، عمر افتخار ، شہریار حسن سمیت تمام ریونیو ٹیموں کی کارکردگی کا خواب سراہا۔ اس ضمن میں ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے کہا کہ واسا فیصل آباد کے سالانہ بجٹ میں ماہانہ ساڑھے 42کروڑ روپے ریونیو ریکوری کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جبکہ ریونیو ڈائریکٹوریٹس نے مسلسل محنت ، لگن کیساتھ کام کرتے ہوئے اپریل کے مہینے میں 44 کروڑ روپے کی ریکوری کی جو کہ مقرر کردہ ہدف سے ڈیڑھ کروڑ روپے زائد ہے اور یہ ریونیو ڈائریکٹوریٹس کی بہترین کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریونیو ریکوری کا ہدف حاصل ہونے سے واسا فیصل آباد اپنے صارفین کو سیوریج اور واٹر سپلائی کی مزید بہترین سہولیات مہیا کر سکے گا ۔ ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے واضح کیا کہ صارفین اپنے ذمہ واجبات کی ادائیگی کی ہر صورت یقینی بنائیں کیونکہ صارفین اپنے ماہانہ بل کی بروقت ادائیگی کریں گے تو واسا فیصل آباد مالی امور میں مستحکم ہو گا جس سے محکمہ کی کارکردگی میں مزید بہتری ا ئے گی۔




