منہاج القران دادرسی سیل کی افتتاحی تقریب

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)منہاج القران دادرسی سیل کے ضلعی دفتر کی افتتاحی تقریب جناح کالونی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات ڈاکٹرمحمد رفیق نجم تھے ۔اس موقع پر ضلعی صدر دادرسی سیل مون چیمہ ،ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی خالد نور، ملک سرفراز قادری ،میاں سہیل مقصود، غلام محمد قادری ،رانا جاوید مصطفوی ،طارق محمودانجم،ملک محب ناصر، ملک تنزیر ناصر، محمد عرفان کے علاوہ بڑی تعداد میں تحریک منہاج القران کے قائدین نے شرکت کی ۔تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرمحمد رفیق نجم نے کہا خدمت خلق سب سے بڑا کام ہے اس سے بڑی عبادت کوئی نہیں ہے۔اللہ رب العزت غریب کاخیال رکھنے والوں کوبے حدپسندکرتاہے۔ہرصاحب حیثیت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اطراف میں مستحقین اورضرورت مندوں کی مقدوربھرمددکرے۔ اللہ تعالی منہاج القران دادرسی سیل کے قائدین اور کارکنان کو حوصلہ اور ہمت دے کہ وہ اللہ کی مخلوق کی خدمت کے لیے اپنا شاندار کردار ادا کر سکے۔ افتتاحی تقریب کے بعد ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی ملک خالد نور نے تمام دوست احباب کو ڈنر پیش کیا اور تمام احباب کی تشریف اوری پر شکریہ ادا کیا ضلعی دفتر دادرسی سیل ایک رابطہ آفس ہے ۔جناح کالونی کے این جی گارمنٹس یونٹ پر یہ دفتر واقعہ ہے جو ہر وقت اللہ کی مخلوق کی خدمت کے لیے وقف ہے اللہ تعالی سے دعا ہے حضور ۖ کے صدقے اللہ کی مخلوق کی اخلاص کے ساتھ خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں