لاہور ‘سیوریج نظام میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق

لاہور(بیورو چیف) صوبائی دارالحکومت لاہور کے سیوریج نظام میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئوٹ فال روڈ ڈسپوزل اسٹیشن سے حاصل کیے گئے سیوریج کے نمونے میں وائرس پایا گیا۔یہ نمونے اپریل کے دوران اکٹھے کرکے قومی ادارہ صحت کو تجزیے کے لیے بھجوائے گئے تھے، جہاں سے موصول ہونے والی رپورٹ میں ایک نمونے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی۔ماہرین کے مطابق سیوریج میں وائرس کی موجودگی اس بات کا اشارہ ہے کہ وائرس اب بھی کمیونٹی میں گردش کر رہا ہے، چاہے پولیو کے واضح کیسز سامنے نہ آئے ہوں۔ اس صورتحال نے شہر میں جاری انسداد پولیو مہم کی مثریت پر بھی سوالات اٹھا دئیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں