انٹرمیڈیٹ پاس کرنے کے مواقع بڑھا دیئے گئے

لاہور( بیورو چیف)لاہور تعلیمی بورڈ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے انٹرمیڈیٹ پاس کرنے کے مواقع 4سے بڑھا کر 6کر دئیے۔ امتحان پاس کرنے کے اضافی مواقع حاصل کرنے والے امیدواروں کے لیے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔ سیشن 2022-2024اور اس کے بعد کے امیدوار اب 6بار امتحان میں شامل ہو سکیں گے۔ اضافی چانس سے فائدہ اٹھانے والے طلبہ 11مئی تک سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ پی بی سی سی اور بورڈ آف گورنرز نے امتحان کے مواقع بڑھانے کی منظوری دے دی۔ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2026ء کے لیے سنگل فیس کے ساتھ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 11مئی مقرر کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں