سبزی و فروٹ منڈیوں میں آکشن کے عمل کی موثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے

ساہیوال(بیورو چیف) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام سپیشل پرائس مجسٹریٹس کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے فرائض مزید سنجیدگی اور فعال انداز میں انجام دیں تاکہ عوام ان اقدامات سے عملی سطح پر مستفید ہو سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ضلع بھر کے سپیشل پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاجس میں پرائس کنٹرول اقدامات، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی صورتحال اور مارکیٹوں میں حکومتی نرخنامے پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ سبزی و فروٹ منڈیوں میں علی الصبح آکشن کے عمل کی مؤثر نگرانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں