صحافت کسی بھی مہذب معاشرے کی آنکھ اور آواز ہوتی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحد یث پاکستان علامہ عبدالرشید حجاز ی اور خالد محمود اعظم آبادی نے کہا ہے کہ صحافت ایک مقدسہ فریضہ ہے جو کہ کسی بھی مہذ ب معاشر ے کی آنکھ اور آواز ہوتی ہے ۔ ایک صحافی مظلوم و محکوم اور پسے ہوئے طبقے کی آواز بن کر حقائق کو عوام کے سامنے لاتا ہے ۔ علامہ عبدالرشید حجازی کا کہنا تھا کہ صحافت ایک پیشہ نہیں بلکہ وہ عظیم فریضہ ہے جو امانت و دیانت ، جرآت و بہادری اور حق گوئی کا سبق سکھاتی ہے اور سب سے بڑھ کر عوامی مسائل کو جابر و ظالم حکمرانوں کے سامنے اجاگر کرنے کا حوصلہ دیتی ہے مگر افسوس کہ آج پاکستان میں نہ صحافت آزاد ہے اور نہ صحافی حضرات ۔ آج پاکستان میں میڈیا بھی انڈسٹری کی شکل اختیار کر چکا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں