عالمی دبائو کے باوجود ملکی معیشت کو خطرات نہیں ہیں

لاہور( بیوروچیف)صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین نے حلقے میں کھلی کچہری لگائی اور سائلین کے مسائل سنے۔عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ واسا،لیسکو، سوئی گیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو شکایات کے فوری ازالے کے احکامات جاری کیے۔حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل کو براہِ راست سن کر فوری حل فراہم کرنا ہے۔ شہریوں کو درپیش پانی، سیوریج، صفائی اور ترقیاتی کاموں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اولین ترجیح ہے۔ بلال یاسین نے واضح کیا کہ دیرپا منصوبہ بندی اور عوامی مسائل کا حل جمہوری عمل کے تسلسل اور اداروں کے استحکام میں ہے۔ قرضوں اور مالی دباؤ کے باوجود ملکی معیشت کو وہ خطرات نہیں، جن کا راگ الاپا جارہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں