کمالیہ(نامہ نگار)مسافر گاڑی میں غیر قانونی ایل پی جی گیس سلنڈر نصب کرنیوالے ڈرائیور کیخلا ف مقدمہ درج ۔پیٹرولنگ پولیس آفیسر کامران ارشد نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور قمر عباس کیخلاف گاڑی ہائی ایس میں غیر قانونی ایل پی جی گیس بطور فیول استعمال کرنے پر تھانہ رجانہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔




