راہ حق ویلفیئر فائونڈیشن کے چیئرمین صغیر انجم کااعزاز

ساہیوال ( بیوروچیف) راہ حق ویلفیئر فائونڈیشن کے چیئرمین چو ہدری صغیر انجم کا بڑا اعزازچوہدری صغیر انجم چیئرمین راہ حق فاؤنڈ یشن کو وزیر اعلی مریم نواز کی جانب سے انسانی خدما ت پر اعزازی شیلڈ بھجوائی گئی ۔تفصیل کے مطابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی198و راہ حق و یلفیئر فائونڈیشن کے چیئر مین چو ہدری صغیر انجم نے بتایا کہ راہ حق ویلفیئر فائونڈیشن صرف ایک ادارے کا نام نہیں، یہ خدمت خلق کا جذبہ ہے جو ہمیں غریب اور بے سہارا لوگوں کی مدد کے لیے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے۔راہ حق ویلفیئر فائونڈیشن کا مقصد صرف راشن اور مالی مدد نہیں، بلکہ لوگوں کو خود کفیل بنانا ہے۔ راہ حق ویلفیئر فاؤنڈیشن نے اب تک ہزاروں مستحق خاندانوں کے بجلی کے بل، راشن، تعلیمی اخراجات اور علاج معالجہ میں مدد کی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ انسانیت کی خدمت اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں