معرکہ حق بنیان المرصوص کو درسی نصاب کا حصہ بنایا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیاسی و عسکری سفارتکاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ،بنیان المرصوص نے پاکستانی قوم کو متحد کردیا ہے ایک سال مکمل ہونے پر اللہ کے حضور شکر گزار ہیں ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مرد میدان ہیں ،افواج پاکستان نے ان کی قیادت میں انڈیا کی رعونیت کو خاک میں ملادیا ،معرکہ حق بنیان المرصوص کے ایک سال گزرنے پر پریس کلب میں متحدہ جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام سید ضیا اللہ شاہ بخاری ،علامہ زاہد محمود قاسمی ،علامہ طاہر الحسن ،پروفیسر آصف رضا قادری ،حافظ علامہ مقبول احمد ،سکندر حیات ذکی ،سیدحسنین شیرازی ،پاسٹر عمران لیاقت جمال سمیت مختلف مکاتب فکر کے علما کرام و مندوبین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق بنیان المرصوص محض ایک جنگ نہیں بلکہ اللہ کی طرف سے دی جانیوالی تاریخی کامیابی ہے جس پر پوری قوم سجدہ شکر بجا لارہی ہے اور ملک بھرمیں یوم تشکر منایا جارہاہے ،معرکہ حق بنیان المرصوص کو درسی نصاب کا حصہ بنایا جائے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ 2025-26 میں پاکستانی افواج نے تین بڑی کامیابیاں حاصل کیں جن میں پاکستان سے فتنہ الخوارج کا خاتمہ کرنا ایران ،امریکہ کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرکے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کرنا اور بنیان المرصوص میں کامیابی کے ذریعے دشمن کو پیغام دنیا کہ پاکستان دفاع ناقابل شکست ہے ،پروفیسر آصف رضا قادری ،علامہ سکندر حیات ذکی ،علامہ طاہر سیالوی ،حافظ خبیب احمد ،علامہ سید ذاکر حسین نقوی ،پاسٹر عمران لیاقت جمال ،سمیت مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ بنیان المرصوص اتحاد امت ،قومی یکجہتی اور استحکام پاکستان کی علامت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں