فیصل (سٹاف رپورٹر) تھانہ نشاط آباد کے علاقہ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل شوہر کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 50 ج ب کے رہائشی لیاقت علی نے بتایا کہ وہ اسکی ہمشیرہ صنم کوثر کی شادی اصغر علی سے ہوئی تھی، شادی کے کچھ عرصہ بعد میاں بیوی میں جھگڑا ہونے لگا۔ گزشتہ روز بہن کو ملنے آیا تو صنم کوثر دُکھی نظر آئی اور اس بات کا تذکرہ والدین سے کیا تو اس نے بہنوئی اصغر کو سمجھایا تو وہ گالی گلوچ پر اتر آیا اور پسٹل سے فائرنگ کر کے صنم کوثر کو بری طرح زخمی کر دیا اور دھمکیاں دیتا ہوا موقع سے فرار ہو گیا، مضروبہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی، نشاط آباد پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل شوہر کی تلاش شروع کر دی۔دریں ثناء ۔ڈجکوٹ (نامہ نگار )خاوند نے پسٹل سے فائر مارکر بیوی کو قتل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈجکوٹ کے نواحی گائوں چک نمبر 280ر،ب میں ملزم ارشد اقبال نے اپنی 35سالہ بیوی عذرا بی بی کو فائرنگ سے قتل کر دیا اور مبینہ نعش کو جھاڑیوں میں پھینک دیا اگلے روز پولیس نے اطلاع پر جھاڑیوں سے لاش برآمد کرلی تاہم ملزم اسلحہ سمیت فرار ہوگیا ہے اور قتل کی وجہ بھی معلوم نہیں ہوسکی، پولیس نے مقتولہ کے بھائی ضیاء کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔دریں ثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ رضاآباد کے علاقہ رحمان سٹی میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر 3بچوں کی ماں نے گلے میں پھندا ڈال کر چھت سے لٹک کر خودکشی کر لی’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ رحمان سٹی گلی نمبر4 کی رہائشی 32سالہ انعم زوجہ نعیم جو کہ تین بچوں کی ماں ہے اور اس کا شوہر روزگار کے سلسلہ میں سعودی عرب میں مقیم ہے، گزشتہ روز انعم بی بی نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گلے میں پھندا ڈال کر چھت سے لٹک کر خودکشی کر لی’ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔




