ملکی سرحدوں کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص نے دنیا بھر میں پاکستان کی عسکری صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔ افواج پاکستان قوم کا قابل فخر اثاثہ ہے ۔پوری قوم اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کا تحفظ ہماری دینی ‘ قومی اور ملی ذمہ داری ہے پاکستان کا وجود دو قومی نظریہ کی سچائی کا مظہر ہے ۔معرکہ حق پاکستان کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے جس پر پوری قوم نے اتحاد’ جذبے اور عزم کی مثال قائم کی اور بھارت کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی صرف ہتھیارو ں کی نہیں بلکہ قومی عزم ‘ حوصلے اور یکجہتی کی جیت تھی ۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود پاکستان ڈٹ کر کھڑا رہا ہے اور پوری قوم نے دشمن کا مقابلہ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں