فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چیمبر آف کامرس کے سابق ممبر ایگزیکٹو اور انجمن کلاتھ مرچنٹس ا مین پور بازار رانا اکرام اللہ نے بجلی ، گیس اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافہ پر گہری تشو یش کااظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمدشہبازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ زمینی حقائق کے پیش نظر بجلی ، گیس اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیںکم کرکے عوام کوریلیف دیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ نے ملک کی معیشت کو تباہ اور لاکھوں غریب عوام کے منہ سے روٹی چھین لی ہے آسمان سے چھوتی مہنگائی کے ا اثرات نے تاجروں سمیت ہر طبقہ کو ذہنی طور پر مفلوج کر رکھاہے۔ رانا اکرام اللہ نے کہا کہ حکومت کو سب سے زیادہ ٹیکس ملک کے تاجر دیتے ہیں لیکن انہیںآج تک کسی حکومت سے ریلیف انہیں ملا جبکہ یافتہ اشرافیہ جو ٹیکس نہیں دیتے۔




