فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجرنے آئندہ عام انتخابا ت میں قومی اسمبلی کاالیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیاہے ۔ یونین کونسل کی سطح پر وہ ٹیم کیساتھ متحرک ہوگئے ہیں امید ہے میاں نوازشریف این اے 101 سمیت دوسروں حلقوں میںبھی عوامی حمایت رکھنے وا لے امیدوارمیدان میں اتاریں گے۔ مخلص اور باوقار کارکنوں کی نامزدگیوں سے ووٹ کوعزت ملے گی – دعوے سے کہتا ہوں ان کیسا تھ ذیلی حلقوں سے امیدوار بھی منتخب ہونگے۔ انہوں نے بلدیات کی سیاست سے ابتدا کی جس میں حکمران جماعت کے بڑے خاندان کو شکست اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی مہربانی سے انہیں صوبائی اسمبلی کاٹکٹ دیاگیاتوانہوں نے نہ صرف2008سے کامیابی حاصل کی بلکہ 2018 میں کاغذات نامزدگی کے ایک دن قبل پی پی 107 سے ٹکٹ دیاگیاتو وہاں سے بھی کامیابی حاصل کی۔




