گلی محلوں کے ترقیاتی کام عوامی نشاندہی پر ہونگے

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت نے پائیدار ترقیاتی اہداف اچیومنٹ پروگرام کے تحت شہریوں کو اپنے علاقوں کی ترقیاتی سکیمیں خود تجویز کرنیکا اختیار دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے صوبوں کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں۔ نئی پالیسی کے مطابق کسی بھی محلے یا علاقے کے کم از کم10رہائشی مل کر اپنے علاقے کی ترقیاتی ضرور ت کی نشاندہی کر سکیں گے اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو باقاعدہ درخواست دے کر ترقیاتی منصوبے شامل کروا سکیں گے۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد مقامی ضروریا ت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی کاموں کا آغاز کرنا اور چھوٹے، پسماندہ علاقوں کی محرومیوں کو کم کرنا ہے، اب سڑکوں، صاف پانی، بجلی اور دیگر بنیاد ی سہولیا ت کی سکیمیں براہِ راست عوامی نشاندہی کی بنیاد پر شروع کی جا سکیں گی۔ پروگرام کے تحت 25 لاکھ روپے سے 10کروڑ روپے تک کے ترقیاتی منصوبے شامل کیے جا سکیں گے، پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں تعلیم، صحت، سڑکوں اور نکاسی آب کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں