سلمان خان اور کرینہ کپور کے مداحوں کیلئے خوشخبری

ممبئی (شوبز نیوز) معروف بالی وڈ شخصیات سلمان خان اور کرینہ کپور کو اسکرین پر ایک ساتھ دیکھنے کے خواہش مند مداحوں کیلیے خوشخبری آگئی۔انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان ہدایت کار جوڑی راج اور ڈی کے کی آنے والی سپر ہیرو فلم کیلیے کرینہ کپور کے ساتھ دوبارہ اسکرین شیئر کرنے کیلیے تیار ہیں۔کرینہ کپور اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کیلیے فلمسازوں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہیں، جبکہ بتایا جا رہا ہے کہ سلمان خان نے اداکارہ سے براہ راست رابطہ کیا ہے جس کی وجہ سے بات چیت میں تیزی آئی۔اگرچہ کرینہ کپور نے ابھی تک باضابطہ طور پر پروجیکٹ سائن نہیں کیا لیکن انہوں نے مثبت ردعمل دیا ہے اور وہ اس فلم میں کام کرنے کی خواہش مند ہیںسلمان خان کے مدمقابل سامنتھا روتھ پربھو کو کاسٹ کرنے پر غور کیا جا رہا تھا۔اتل اگنی ہوتری اور میتھری مووی میکرز کے بینر تلے بننے والے اس پروجیکٹ میں سلمان خان ایک بالکل نئے اوتار میں یعنی عمر رسیدہ سپر ہیرو کے طور پر نظر آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں