عنایا خان کا شادی سے قبل خفیہ منگنی کرنے کا انکشاف

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عنایا خان نے شادی سے قبل خفیہ منگنی کرنے کا انکشاف کیا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ عنایا خان نے شوہر احمد فیضان کے ساتھ شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔عنایا خان نے کہا کہ ہماری ملاقات کو ایک سال سے بھی کم وقت ہوا تھا، گزشتہ سال جولائی میں ہم نے خفیہ طور پر منگنی تھی جسے ایکسپوز اس لیے نہیں کیا تھا کہ جب آفیشل چیزیں ہوں تو تبھی سامنے آنا چاہئیں۔احمد فیضان نے بتایا کہ میں بطور ٹی وی ہوسٹ میڈیا سے منسلک ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں