فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ رضا آباد انسپکٹر منصور صادق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلو آئس اور اڑھائی کلو چرس برآمد کر لی جبکہ مزید برآمدگی کیلئے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سی پی او کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ رضا آباد منصور صادق نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا اور انہوں نے اپنی ٹیم سب انسپکٹر محمد الیاس اور دیگر کے ہمراہ عباس نگر پل کے قریب چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش ذوالفقار احمد ولد مظفر احمد سکنہ مریدکے پنڈ گلی نمبر 6 شیخوپورہ کو گرفتار کر کے اس کی تلاشی لی تو اس کے قبضہ سے 1040 گرام آئس اور 2کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی جسکی مارکیٹ میں قیمت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔ مذکورہ منشیات فروش سے بازپرس کی تو اس نے انکشاف کیا کہ وہ شادی پورہ سپلائر مزمل سے چرس اور آئس لیکر فروخت کرتا ہوں، تاہم رضاآباد پولیس نے سپلائر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔




