فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید 47وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 3خواتین کو بے آبرو، 4لڑکیوں اور نوجوان کو اغوا کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ کے علاقہ مغل پورہ کی رہائشی(الف) نے الزام عائد کیا کہ اس کا سسر طارق نے شوہر کی عدم موجودگی میں نشہ آور چیز کھلا کر ہوس کا نشانہ بنایا، سمن آباد کے علاقہ نعیم کی بیٹی (م) کو ملزم ساجد اور سمندری کے علاقہ 140 گ ب کے طارق کی بیٹی (ع) کو اوباش ملزم وقار نے بے آبرو کر دیا، بٹالہ کالونی کے علاقہ صدیق نگر کی رہائشی شبانہ کوثر کی بیٹی (ک)، دائود چوک کے حنیف کی بیٹی (س) کو نامعلوم ملزمان، صدر کے علاقہ 225ر۔ب کے تنویر کی بیٹی (الف) کو نامعلوم ملزمان، کھرڑیانوالہ کے علاقہ 266ر۔ب کے انیس کی اہلیہ (م) کو ملزمان احمد وغیرہ نے اغوا کر لیا، سول لائن کے علاقہ طارق کا 40سالہ بھائی مجیب کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ لاری اڈا کے قریب فرقان سے جھپٹا مار کر فون، ریگل روڈ کے قریب ندیم سے موٹر سائیکل، نقدی وفون، سہیل پارک کے قریب مرزا اسلم کے گھر سے بکرے چوری، جھال انڈر پاس کے قریب زبیر سے جھپٹا مار کر فون، فتح آباد میں فیض الحسن کے گھر سے سامان چوری، سنت سنگھ روڈ پر ماہم سے50ہزار چھین لیے، اشرف پورہ کے قریب عاطف سے 10ہزار وفون، جمیل آباد کے عمر خالد کی دکان سے 7لاکھ 60ہزار چوری، فاروق آباد کے صدام سے10ہزار و فون، 202ر۔ب بھائی والا کے مصدق سے نقدی وفون چھین لیا، حبیب بنک گمٹی چوک اے ٹی ایم روم کا ائیر کنڈیشنڈ چور لے اڑے، اظہر ٹائون کے افضال کے گھر سے قیمتی سامان چوری، 191ر۔ب کے قریب خالد محمود کے بیٹے سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، 129ر۔ب کے منور حسین کے ڈیرہ سے ٹریکٹر کی بیٹری چوری، ناصر نگر کے شہزاد ملک سے 10ہزار وفون، ناظم آباد کے وقار سے 15ہزار وفون، 37ج ب کے سید آصف کے ڈیرہ سے لاکھوں کا سامان چوری، 215ر۔ب کے طاہر کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی’ زیورات وسامان چوری، 215ر۔ب کے طاہر کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی وزیورات چوری، 209ر۔ب کے اویس سے 80ہزار، 76ر۔ب کے عدیل کے ڈیرہ سے گندم چوری، 228ر۔ب کے علی توقیر کے زیر تعمیر گھر سے سامان چوری، 91گ ب کے اشرف کے ڈیرہ سے پیٹرانجن چوری، 39گ ب کے افضال سے موٹر سائیکل چھین لیا، جڑانوالہ روڈ پر عثمان غنی سے نقدی وفون، مکوآنہ کے ادریس سے موٹرسائیکل چھین لی، 547گ ب کے سجاد کی حویلی سے بکرے چوری، 392گ ب کے غضنفر کے ڈیرہ سے سامان چوری، 598گ ب کے رب نواز سے 83ہزار وفون، 418گ ب کے شکیل سے 2لاکھ’ فون چھین لیے، 467گ ب کے شریف کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 441گ ب کے انور کا گھر لوٹ لیا، 437گ ب کے قریب فرقان سے موٹرسائیکل، نقدی چھین لی اور دیگر وارداتوں میں سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے حماد، بوہڑاں والی گرائونڈ سے انوار الحق، 77ج ب کے اکرم خان، پیپلز کالونی کے انیس، وارث پورہ سے حنیف اور دیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیو ںکے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔




