نامعلوم افراد ٹرانسفارمر کی تاریں چوری کر کے فرار

کمالیہ(نامہ نگار)نامعلوم ملزمان ٹرانسفار مر کی تاریں چوری کرکے فرار مقدمات درج ۔تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ میں محمد جاوید نے تھانہ صدر کمالیہ میں درخواست دی کہ چک 725گ ب نامعلوم ملزمان نے اسکی زرعی زمین سے ٹرانسفارمر کی تاریں مالیت 2لاکھ روپے چوری کرلی ۔دوسرے واقعہ میں محمد ندیم نے تھانہ صدر کمالیہ میں درخواست دی کہ چک 725گ ب نامعلوم ملزمان نے اسکی زرعی زمین سے ٹرانسفارمر کی تاریں مالیت 2لاکھ روپے چوری کرلی۔ جس پر دونوں نامعلوم ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں