پاک فوج نے ہر محاذ پر شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کی قیادت میں پاک افواج کے آپریشن بنیان المرصوص کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی جس میں ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ایڈمن شعیب رشید، ڈائریکٹر آئی اینڈ سی شہریار حسن، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن عارف سریانی، ڈائریکٹر ریونیو ویسٹ محمد اقبال ملک سمیت دیگر افسران و سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔ اظہار یکجہتی ریلی واسا ہیڈ آفس سے شروع ہو کر جیل روڈ سے ہو کر واپس ہیڈ آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے پاکستان کے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور فیلڈ مارشل عاصم منیر، پاک افواج کے معرکہ حق کی شاندار فتح کے نعرے لگائے اور پاک افواج کی ملک و قوم کے لئے خدمات پر اظہار تشکر کیا۔ ریلی کے اختتام پر مینجنگ ڈائریکٹر واسا نے کہا کہ پاک افواج نے آج تک ہر محاذ پر شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں اور زندہ قومیں اپنی کامیابیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی اور دنیا کے سامنے اجاگر کرتی ہیں۔ پوری قوم شہدا پاکستان معرکہ حق بنیان مرصوص کی عظیم تاریخی فتح پر افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو سلام و خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الحمد اللہ معرکہ حق بنیان مرصوص کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر پوری قوم فتح کا جشن منا رہی ہے۔ فتح معرکہ حق بنیان مرصوص کی کامیابی پاکستان پر اللہ کا انعام ہے جس پر ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں۔ ایم ڈی واسا نے کہا کہ عظیم سپہ سالار فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں