معیاری تعلیم اور نظم و ضبط اولین ترجیح ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سائرہ عمر نے سوشل ویلفیئر و بیت المال کے زیر نگرانی چلنے والے ادارے پاک مکتب انگلش میڈیم گرلز ہائی سکول فیصل آباد کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے سکول انتظامات کا جائزہ لیا اور اور طالبات کو دی جانے والی سہولیات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم اور نظم و ضبط اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر پرنسپل پاک مکتب دیبا عطا نے سکول انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں