انصاف کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے سی پی او آفس کی تمام برانچز کا وزٹ کیا’ ایس ایس پی آپریشنز عمران احمد ملک، ڈی ایس پی لیگل عبیداللہ اور برانچ انچارجزبھی ہمراہ موجود تھے۔ سی پی او فیصل آباد نے شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سی پی او تنویر حسین نے کہا کہ شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کی فراہمی احسن طریقے سے یقینی بنائیں۔ شہریوں کو درپیش مسائل کے حل اور انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ فیصل آباد عوام کی جان و مال کا تحفظ اوران کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں