فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں معرکہ حق کا جذبہ کے عنوان سے ایک سیمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ملکی خودمختاری اور وقار کے دفاع کے لیے افواج پاکستان کی غیر متزلزل ہمت، غیر معمولی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر جی سی یونیورسٹی سے چیئرپرسن ماس کمیونیکیشن ڈاکٹر سلمیٰ عنبر، چیئرمین پاکستان اسٹڈیز ڈاکٹر عبدالقادرزرعی یونیورسٹی سے سینئر ٹیوٹر ڈاکٹر شوکت علی، کرنل احسن عمر اور جہانزیب طارق نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ یومِ معرکہ حق کو جرات، قربانی اور قومی اتحاد کی علامت کے طور پر منا یا جاتا ہے، جو اس تاریخی فتح کی یاد دلاتا ہے جب مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کیا۔




