مسلمان کو قرآن کریم سے مضبوط تعلق جوڑنا چاہیے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تاریخ انسانیت میں تمام مخلوقات کو سب سے زیادہ تحفظ اسلام نے دیا ۔ اسلام نے معاشرتی امن و امان کو بنیادی ضرورت قرار دیا ہے ۔ اسلا م انسانیت کو پرقار اور باہمی محبت سے زندگی گزارنے کے اصول بتاتا ہے۔ان خیالات کااظہار پاکستا ن سنی تحریک کے ڈویژ نل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری نے پی ایس ٹی NA-100 کے زیراہتمام”ماہانہ درس قرآن و گیارہویں شریف”کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان کو قرآن کریم سے اپنا مضبوط تعلق جوڑنا چاہیے۔قرآن کریم میں حق و باطل میں امتیاز کرنے کے روشن دلال موجود ہیں۔ انفرادی طور پر ہر مسلمان کو اسلام کے پیغام کو سمجھنے اور اس پر عمل پیرا ہونیکی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں