فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ بچیانہ نے 14سالہ لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان علی رضا اور جاوید کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق 559 گ ب کے رہائشی محمد یٰسین نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ تقریباً 5ماہ قبل اسکی 14سالہ بیٹی (ط) گھر میں اکیلی تھی کہ ہمسائی رمشا بی بی گھر آئی اور اسکی بیٹی کو روٹیاں لگوانے کا بہانہ بنا کر لے گئی اور اپنے کزن علی رضا کے حوالے کر دیا جس نے زبردستی ہوس کا نشانہ بنایا۔ بعدازاں ملزم علی رضا نے اپنے دوست جاوید کو بتایا تو ملزم جاوید بھی لڑکی کے پاس آیا اور خوف دلا کر اس نے بھی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ 6مئی کو لڑکی کے پیٹ میں درد ہونے پر چیک اپ کروایا گیا تو وہ حاملہ نکلی جس پر لڑکی نے اپنے والدین کو مذکورہ ملزمان کی طرف سے زیادتی کے بارے میں آگاہ کیا تو تھانہ بچیانہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مذکورہ اوباش ملزمان علی رضا اور جاوید کو گرفتار کرلیا۔




