فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چوہدری بہادر علی فیصل آباد میں کشمیری کمیونٹی کے سر کا تاج ہے’ فیصل آباد میں رہائش پذیر کشمیریوں کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھتا ہے اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھتا جب تک اسے حل نہیں کروالیتا’ مجھ سے ہمیشہ کشمیری کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کی بات کی ہے’ ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر اتحادگروپ کے زیر اہتمام آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حلقہ 5 برنالہ بھمبر سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سابق سینئر وزیر کرنل (ر) وقاراحمد نور کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ میٹنگ کے شرکاء سے مہمان خصوصی سپریم نجمن تاجران (امین بٹ گروپ ) چیئرمین محمد امین بٹ نے کیا’ میٹنگ میں میزبان ضلع صدر مسلم لیگ (ن) (کشمیری برادری )’ صدر آزاد کشمیر اتحاد گروپ چوہدری بہادر علی’کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں’ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں بھی ان کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے اور جس امیدوار کی ان کے گروپ نے حمایت کی ہے وہی جیتا ہے’ان خیالات کا اظہار آزاد جموں و کشمیر کے سینئروزیر و وزیرداخلہ کرنل (ر) وقار احمد نورنے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے متوقع الیکشن مہم کے سلسلہ فیصل آباد کے انتخابی دورے کے موقع پر آزاد کشمیر اتحاد گروپ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا’ اس موقع پر سینئر رہنما حاجی خورشید احمد’ مولانا حفیظ الرحمن’ چوہدری غلام حیدر ‘ پرویز میر’ چوہدری جمیل اختر’ ملک علی’ طارق جٹ’ محمد سمیع’ شکیل عطاری’ محمد وقاص صوفی’ غلام مصطفی صدیقی’ دانش ریاض’ فضل حسین راہی’ نائیک قیوم’ حافظ شہباز’ عامر شہزاد کے علاوہ کشمیری کمیونٹی کے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی’ محمد امین بٹ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ چوہدری بہادر علی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے کرنل (ر) وقار احمد نور کو کامیاب کروانے کیلئے سرتوڑ کوشش کی ہے اور اس مرتبہ بھی انہیں کامیاب کروائیں گے’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان تقریب ضلع صدر مسلم لیگ (ن) (کشمیری برادری )’ صدر آزاد کشمیر اتحاد گروپ چوہدری بہادر علی نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارا لیڈر سابق سینئر وزیر کرنل (ر) وقاراحمد نور جیسا ایماندار’ فرض شناس اور درد دل رکھنے والا انسان ہے’ جس کا ماضی بے داغ ہے’ کرنل (ر) وقار احمد نور نے حلقہ 5 آزاد کشمیر میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیئے گئے’ جتنے ترقیاتی کرنل (ر) وقار احمد نور کے دور میں ہوئے ہیں پہلے کبھی نہیںہوئے تھے’ چوہدری بہادر علی نے کہا کہ کرنل (ر) وقاراحمد نور نے اپنے دور میں حلقہ 5 برنالہ بھمبر میں سکول کی اپ گریڈیشن’ کارپٹ سڑکیں’ نئے پل اور سیوریج کا نیا سسٹم دیا’ ہم آج انہیں ان کی عوامی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور آپ سب سے اپیل کرتے ہیں اپنا قیمتی ووٹ کرنل (ر) وقاراحمد نور کو دیکر کامیاب کروائیں’ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ کرنل (ر) وقار احمد نور چوتھی بار آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبر منتخب ہوں گے ‘ میٹنگ سے سینئر رہنما حاجی خورشید احمد’ مولانا حفیظ الرحمن’ چوہدری غلام حیدر ‘ پرویز میر’ چوہدری جمیل اختر’ ملک فلامت علی نے بھی خطاب کیا۔




