فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے متعدد پولیس افسروں کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ جس کی روشنی میں احمد نواز شاہ کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد اور اختر علی وینسکو ایس پی جڑانوالہ ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں ایس پی صدر ڈویژن مہر سعید سیال فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب چلے گئے، اُن کی جگہ ایس پی اقبال ڈویژن سعید احمد کو ایس صدر ڈویژن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔




