نویں جماعت کے امتحانات پیپرز لیک ہونے پر مقدمہ

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)فیصل آباد میں نویں جما عت کے امتحانات کے پیپرز لیک ہونے کے معاملہ پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سابقہ کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد ڈاکٹر جعفر علی کی مدعیت میں تھانہ ائیرپورٹ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ایف آئی آر کے مطابق 6مئی کو ایک موبائل نمبر سے پیپر لیک ہونے سے متعلق میسج موصول ہوا، جس کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کی گئیں۔ ابتدائی تحقیقات میں نویں جماعت کے بیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کے پیپرز سوشل میڈیا پر لیک ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیپر لیک کرنے والے عناصر نے امتحانی نظام کی شفافیت کو نقصان پہنچایا، جس سے طلبہ اور والدین میں شدید تشویش پائی گئی۔ ایف آئی آر میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد مختلف پہلوئوں سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں