فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ڈاکو راج، آج پھر مزید53وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو لڑکیوں کو بے آبرو،6خواتین اور3لڑکوں کو اغوا کر لیا گیا۔پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ6ج ب کے آصف نے بتایا کہ اس کی عدم موجودگی میں ہمسائیہ ملزم عتیق نے گھر داخل ہو کر اس کی اہلیہ(س) کو بے آبرو کر دیا، چک جھمرہ کے علاقہ23ج ب کے سرور کی اہلیہ(ش) کو ملزم عثمان، بٹالہ کالونی کے علاقہ برکت پورہ کے قمر کی بیٹی(الف) کو نامعلوم ملزمان، ذوالفقار کالونی کے بلال کی اہلیہ(ر) کو نامعلوم ملزمان، فیکٹری ایریا کے علاقہ سرسید ٹائون کے اصغر علی کی بہو(ک) کو نامعلوم ملزمان، رونش والا کے علاقہ81گ ب کے زاہد حسین کی بیٹی(ر) کو ملزمان ہارون وغیرہ، صدر کے علاقہ ابن مریم کالونی کے عمران کی بھتیجی(ح) گھر سے یونیورسٹی گئی واپس نہ آئی، جھنگ بازار کے علاقہ گلفشاں کالونی کے آصف کا بیٹا کاشف، غلام محمد آاد کے علاقہ رسول نگر کے افضل کا بیٹا علی حسن اور پیپلز کالونی کی شریفاں بی بی کا بیٹا عثمان گھر سے سودا سلف لینے گھر سے نکلے واپس نہ آئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ اقبال سٹیڈیم کے قریب خورشید عالم سے فون، گمٹی چوک کے قریب صدف علی سے 5لاکھ چھین لیا، سیف آباد کے ارشاد کے گھر لاکھوں کے زیورات نقدی و فون، دھوبی گھاٹ کے قریب کشف سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، اقبال ٹائون کے رحم دین کے گھر سے بکرے چوری، چھتری والا چوک سے عبدالحمید سے10ہزار و فون، بیس لائن کے قریب عتیق سے 15ہزار و فون، اقصیٰ ٹائون میں یاسر کی امپورٹڈگاڑی سے لاکھوں کا سامان چوری،5ج ب کمال پور کے قریب شہباز اسلم سے سوا لاکھ و فو ن چھین لیا، 164ر۔ب کے شاہد سے51ہزار و فون، شاہکوٹ روڈ پر یونس سے سوا لاکھ و فون چھین لیا،60ج ب کے ملک سرفراز کے ڈیرہ سے سامان چوری،59ج ب کے امانت علی سے مرغیاں چوری، 59ج ب ارشاد بی بی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 66ج ب کے طاہر کی حویلی سے مویشی چوری،86گ ب کے عنایت اللہ سے نقدی و فون چھین لیا،281ر۔ب کے فیصل کی حویلی سے بکرا چوری، قصبہ ڈجکوٹ کے فرمان اشرف سے نقدی و فون،71ج ب کے نبیل سے ڈیڑھ لاکھ، شہباز روڈ پر حسیب سے ڈیڑھ لاکھ و فون، 78گ ب کے شکور کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، ہارون فیبرکس کے قریب اویس سے26ہزار و فون چھین لیا، لنڈا بازار جڑانوالہ کے ساجد علی سے55ہزار و فون ،پولیس کالونی کے قریب اشفاق کے گھر سے مویشی چوری،71گ ب کے الطاف کی حویلی سے بکرے، 77گ ب کے اکرم سے سوا لاکھ،77گ ب کے وقاص سے ایک لاکھ و فون چھین لیا، 276گ ب کے مختار حسین کے ڈیرہ سے مویشی چوری،630گ ب کے عمران کے گھر سے سولر پلیٹس چوری، 106ر۔ب کے علی حسن کی حویلی سے مویشی، مکوآنہ کے جیلانی سے43ہزار طلائی انگوٹھی چھین لی، 105ر۔ ب کے خالد کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری جبکہ دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسبا ب لوٹ لیا گیا،علاوہ ازیں ضلع کچہری سے تابش ظہور، شہباز شریف پارک سے اویس، نشاط آباد کے طاہر، ملت چوک کے زین،66ج ب کے اکرم،235ر۔ب کے رمضان، جوالہ نگر کے فیصل،واٹر ورکس جڑانوالہ سے صداقت، گیلانی محلہ سے زاہد، جڑانوالہ کے آصف علی، النور اکیڈمی سے ےٰسین، 229ر۔ب کے جاوید اختر اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




