ملکی معیشت کیلئے خوشخبری،بیرونی فنڈنگ میں اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) ملکی معیشت کیلئے اہم خبر پاکستان کی بیرونی فنڈنگ میں اضافہ ہو گیا۔ وزارت اقتصادی امور نے بیرونی فنڈنگ کی رپورٹ جاری کردی ۔رپورٹ کے مطا بق مارچ 2026میں سالانہ بنیادوں پربیرونی فنڈنگ میں31.72فیصد جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں بیرونی فنڈنگ میں 19.74 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی2025تامارچ 2026میں6ارب 59کروڑ45لاکھ ڈالرزکی بیرونی فنڈنگ ملی۔گذشتہ سال اسی مدت میں بیرونی فنڈنگ5ارب50کروڑ 75لاکھ ڈالرز تھی۔ مارچ2026 میں بیرونی فنڈنگ کاحجم 73کروڑ13 لاکھ ڈالرز رہا۔پاکستان کو مارچ2025 میں 55 کروڑ52لاکھ ڈالرزکی بیرونی فنڈنگ ملی تھی۔ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 19ارب 77کروڑ ڈالرزسے زائدکی بیرونی فنانسنگ کاتخمینہ لگایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں