10روز قبل اغوا ہونے والے12سالہ لڑکے کی لاش قبرستان سے برآمد

گوجرہ (نامہ نگار)دس روز قبل لا پتہ ہو نے وا لے بارہ سا لہ لڑکے کی نعش گاؤ ں کے قبرستا ن سے برآ مد۔ علاقہ کی فضا سوگوارہو گئی ۔اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ موقع پر پہنچ گئے ۔ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کی فوری تلاش کے لئے احکامات جاری کر دیئے ۔ وا ضح رہے کہ نوا ں لاہور کے نواحی چک میں مورخہ 30اپریل کو چک نمبر 279 ج ب کے محمد شفیق کا 12 سا لہ بیٹا ارحم زاہد سکول سے گھر آ یا کتابین گھر میں رکھ کر باہر نکلا جو لا پتہ ہو گیا بچے کے والد کی مدعیت میں نوا ں لاہور پو لیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرلیاتھا اور بچے کی تلا ش شروع کردی مگر ناکا م رہے ارحم زاہد کو نا معلو م افراد نے اغوا کے بعد قتل کر کے گاؤ ں کے قبرستا ن میں گڑھا کھود کر اس میں دفن کردیا گزشتہ روز گاؤ ں کے قبر ستا ن میں کتو ں نے قبرسے نعش کی باقیات نکا ل لیں جس پر گا ؤ ں میں اطلا ع ہو گئی بچے کے وا لدین نے کپڑو ں سے بچے کی شنا خت کرلی اطلا ع ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر اخلاق اللہ تارڑ بھاری پولیس نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے اور قبر ستا ن سے ارحم کی نعش کی با قیات اکٹھی کرکے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتا ل منتقل کر دیں اور ملزمو ں کی تلا ش کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں بچے کی نعش قبرستا ن سے ملنے پر گاؤ ں میں خوف وہرا س پھیل گیا اور گاؤ ں کی فضا سوگوا ر ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں