ساہیوال(بیوروچیف)ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں ادویات اور سہولیات کی کمی، مریض و ڈاکٹر مشکلات کا شکار ساہیوال ٹیچنگ پنجاب کا سب سے بڑا طبعی مرکز ہونے کے باوجود شدید مالی اور انتظامی مشکلات کا شکار ہے۔ ہسپتال میں ادویات، ایکسرے فلم طبی آلات اور دیگر بنیادی سہولیات کی کمی کے باعث ڈاکٹرز، طبی حملہ اور مریض شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ ذرائع کے مطابق ساہیوا ل ٹیچنگ ہسپتال میں1813 بیڈز موجود ہیں، تاہم روزانہ3300 سے زائد مر یض زیر علاج رہتے ہیں، جس کے باعث ہسپتال پر بوجھ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ مریضوں اور تیمارداروں کا کہنا ہے کہ بیڈز کی کمی کے باعث متعدد مریضوں کو فرش پریا وارڈز کے باہر علاج کروانا پڑتا ہے، جبکہ ادویات اور تشخیصی سہولیات کی عدم دستیابی بھی سنگین مسئلہ بن چکی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ محدود وسائل کے ساتھ بڑھتی ہوئی مریضوں کی تعداد کو سنھالنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ ایکسرے فلم اور ضروری طبی سامان کی قلت کے باعث تشخیص اور علاج کا عمل بھی متاثر ہو رہا ہے۔ شہریوں اور سماجی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پنجاب ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کو فوری طور پر اضافی فنڈز فراہم کرے تا کہ مریضوں کو بہت طبی سہولیات میسر آسکیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال کو فنڈ ر صرف بیڈز کی تعداد کے بجائے روزانہ آنے والے مریضوں کی تعداد کے مطابق دیے جائیں کیونکہ ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال پورے پنجاب کے مریضوں کا بوجھ اٹھا رہا ہے۔ شہریوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ہسپتال کو فوری مالی امداد اور وسائل فراہم نہ کیے گئے تو طبی بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے، جس سے ہزاروں مریض متاثر ہوں گے۔




