گوجرہ میں چوری ‘ڈکیتی کی وارداتیں نہ تھم سکیں

گوجرہ (نامہ نگار)تھانہ سٹی گوجرہ کے علاقہ میںمسلح ڈا کوؤ ں اور چورو ں نے شہریو ں کو مال و زر سے محرو م کردیا۔ معلو م ہوا ہے کہ محلہ سردار کا لونی کا سناول اپنی موٹر سا ئیکل پر شہر کی طرف جارہا تھا کہ سمندری روڈ بائی پاس پر دو مسلح ڈا کوؤ ں نے گن پوا ئنٹ پر روک لیا اور اسکے قبضہ سے ہزارو ں روپے نقدی و موٹر سا ئیکل چھین لیا اور فرار ہوگئے علا وہ ازیں محلہ ملت ٹا ؤ ن کے عبدالجبار نے اپنی موٹر سا ئیکل نمبری TSF6181 گھر کے باہر کھڑ ی کی ہوئی تھی کہ نامعلو م چور موقع پا کر موٹر سا ئیکل چوری کرکے فرار ہوگئے اطلا ع ملنے پر سٹی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں