معرکہ حق کی کامیابی،عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا،راجہ دانیال

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنمااورپی پی112سے امیدوار بیر سٹر اسراراحمدمنے خان کی قیادت میں معرکہ حق بنیان المرصوص کاایک سال مکمل ہونے پر افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی اور شہدا کو خراج عقید ت پیش کرنے کے لیے ریلی نکالی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر راجہ دانیال ریاض نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ریلی زرعی یونیورسٹی چوک سے شروع ہوکرضلع کونسل چوک پراختتام پزیر ہوئی-ریلی میں مسلم لیگی رہنما حسن رشیدخان۔پی پی 112 سے یونین کونسلوں کے سابق نمائندوں مسلم لیگی کارکنوں اور حلقہ کے عوام نے بڑی تعدادمیں شرکت کی-اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے راجہ دانیال اوربیرسٹرعمراسرار منے خان نے کہا کہ معرکہ حق نے ملکی وقار میں عالمی سطح پر اضافہ کیا ہے-فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواج پاکستان اوروزیراعظم میاں شہباز شریف کی بہترسوچ نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص میں افواج پاکستان نے مودی سرکار کا گھمنڈ خاک میں ملادیا انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد دنیا نے پاکستان کی عسکری قوت کو جان لیا ہے۔ افواج پاکستان نے جس طرح دنیامیں پاکستان کاوقاربلندکیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی آج دنیابھرمیں پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں