جھنگ روڈ پر میٹرو بس منصوبہ،باقاعدہ تعمیراتی کام کا آغاز کردیا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر فیصل آباد میں میٹروبس منصوبہ پر باقاعدہ تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا’ ٹریفک کے بہائو کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے وارڈنز تعینات کر دیئے گئے۔ گزشتہ روز اتوار چھٹی کے دن ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم یو دلشاد احمد سمیت دیگر متعلقہ سرکاری اداروں کے ورکرز اور ٹھیکیدار نے جھنگ روڈ مین سائٹ پر دعائیہ تقریب کے بعد تعمیراتی کام کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اﷲ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس عظیم منصوبے میں سٹی ٹریفک پولیس اور تما م متعلقہ اداروں کی مدد فرمائے اور اس پراجیکٹ کو شہر کی تعمیر وترقی اور عوام کی سہولت کا ذریعہ بنائے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ دوران تعمیر سٹی ٹریفک پولیس کیساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ کسی بھی ٹریفک ہڈل’ بلاکج یا حادثہ سے محفوظ رہا جا سکے۔ جھنگ روڈ پر منصوبہ کی تعمیر کا آغاز کرتے ہوئے شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا۔ سدھار بائی پاس کی جانب ہر قسم کی ہیوی ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا۔ سدھار بائی پاس کی جانب ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کو منصور ملنگی روڈ جواد کلب روڈ کی طرف موڑ دیا گیا۔ اس طرح سدھار بائی پاس سے شہر کی جانب آنے والی ہیوی ٹریفک’ ٹرکوں’ بسوں کو روشن والا بائی پاس اور امین پور بائی پاس کی طرف موڑ دیا گیا جبکہ لائٹ ٹریفک وہیکلز کاریں’ موٹرسائیکلیں’ رکشے وغیرہ کو ایک سائیڈ سے دو رویہ چلایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں