کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان پرقابض طالبان رجیم اپنے ہی عوام کی دشمن بن گئی، نہتے شہریوں پر طاقت کا بے دریغ استعمال ،افغان طالبان رجیم طاقت کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے شہریوں کے اثاثوں پر قابض ہونے لگی۔ افغان جریدہ افغان انٹرنیشنل کیمطابق صوبہ بدخشاں کے ضلع ارگومیں وسائل پر قبضے کے تنازع پرطالبان اورمقامی رہائشیوں میں جھڑپیں جاری ہیں، جھڑپوں کے دوران طالبان فورسزکی براہِ راست فائرنگ سے2شہری جاں بحق ہوئے۔ افغانستان انٹرنیشنل جریدہ کے مطابق احتجاج کی شدت میں مسلسل اضافہ ہونے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے ، طالبان رجیم نے اپنے وحشیانہ مظالم کو چھپانے کیلئے بدخشاں میں موبائل سروس معطل کردی۔ ماہرین کیمطابق طالبان فورسزکے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکت نے ثابت کردیا ہے کہ قابض رجیم میں افغان عوام محفوظ نہیں، افغان طالبان انسداد منشیات کے نام پرلوٹ مارسے منشیات کے مکروہ دھندے کو مزیدوسعت دے رہے ہیں۔




