فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) قاتلانہ حملوں کے دوران فائرنگ اور چھریوں کے وار کر کے 4افراد کو بری طرح زخمی کر دیا گیا، ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، مضروبان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔تفصیل کے مطابق ڈائیوو روڈ پر معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان علی شیر وغیرہ نے فائرنگ کر کے زریاب ولد زاہد کو بری طرح زخمی کر لیا، ساندل بار کے علاقہ31ج ب میں عداوت کی بنا پر مشتعل ملزمان علی وغرہ نے پرویز کو چھریوں کے وار کر کے لہولہان کر دیا، لنڈیانوالہ کے علاقہ355گ ب میں پرانی دشمنی پر مشتعل ملزمان ظفر عرف ظفری وغیرہ نے فاروق اور117گ ب میں مشتعل ملزمان نے حملہ کر کے مخالف علی اکبر کو بری طرح زخمی کر دیا، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے اقدام قتل کے تحت مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔




