شہریوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کرینگے ‘مریم نواز

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پنجاب اور خیبر پختونخوا کی سرحد پر خوشحال گڑھ چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے شہری لیاقت کو سلام عقیدت ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بھی جان پر کھیل کر خودکش بمبار کو روکنے والے جنڈ کے دیہاتی لیاقت کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور پولیس ٹیم کو بھی شاباش دی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایک بیان میں جنڈ کے نواحی گائوں کے رہائشی شہید لیاقت کی عظیم قربانی کو سلام پیش کیا اور کہا کہ شہید لیاقت کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شہید لیاقت کے خاندان سے اظہارِ ہمدردی بھی کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خوشحال گڑھ چیک پوسٹ پر جرات مندانہ ردعمل دینے پر اٹک پولیس ٹیم کو بھی سراہا اور کہا کہ پنجاب کو محفوظ بنانے اور شہریوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام کرینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں