ساہیوال ( بیورو رپورٹ)نواحی چک 55جی ڈی میں باپ نے اپنی18 سالہ بیٹی ریاستہ بی بی کوگولی مار کر قتل کر دیا خودکشی کا ڈرامہ فلاپ قتل کا مقد مہ درج، باپ مقصود احمد گرفتا ر واقعات کے مطابق مقصود احمد کھرل نے اپنی 18 سالہ بیٹی ریاستہ بی بی کی منگنی صفدر کھرل سے کی ہوئی تھی اب رشتہ دینے سے انکاری ہوا تو بیٹی نے ضد کی کے وہ رشتہ نہیں توڑے گی جس پر گزشتہ روز صبح سوا سات بجے پسٹل سے گولی مار کر مقصود کھرل نے بیٹی ریاستہ بی بی کو قتل کر دیا اور خون آلود کپڑے تبدیل کر کے خود ہی 15 پر کال کر کے بیٹی کی خودکشی کا ڈرامہ رچایا جب پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی تو ملزم کالر باپ فرار ہو گیا۔ اور منگیتر صفدر کھرل نے آ کر بھید کھول دیا۔ اور بتایا کہ ملزم لاش ٹھکانے کے چکر میں تھا کہ قتل کا راز کھل گیا۔پولیس نور شاہ نے سب انسپکٹر محمد یار کی مدعیت میں مقدمہ 311,302 اور 201 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ملزم کو گرفتار کر لیا۔دریں اثنا پولیس سٹی نے پل نہر پل بازار میں سندھی محلہ کی 33 سالہ عالیہ اور اسکے 7 سالہ بیٹے احمد کی لاشوں کو نہر لوئر باری دو اب سے بر آمد کر لیا ماں بیٹا سندھی محلہ میں رہائش پذیر تھے دس سال قبل مو بائل پر ایک نوجوان سے دوستی کے بعد عالیہ کراچی سے ساہیوال آئی اس سے شادی کر لی جو کہ نشئی نکلا جسکے بعد میاں بیوی میں اختلاف کے بعد ماں بیٹا الگ رہے اور عالیہ اپنی بے روزگاری سے تنگ تھی سندھی محلہ کے شہری کھانا وغیرہ فراہم کرتے تھے کہ 5 روز قبل نہر لوئر باری دواب میں پر اسرار طور پر ڈوب گئے۔ ماں بیٹے کی موت کا معمہ حل نہ ہو سکا۔




