معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ، کمشنر سرگودھا

سرگودھا( بیورو چیف)کمشنر نے مختلف کلاس رومز کا دورہ کیا، طلبہ سے ملاقات کی اور ان کی تعلیمی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اساتذہ کی تدریسی کاوشوں کو سراہتے ہوئے معیارِ تعلیم کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ہیڈ مسٹریس میمونہ پرویز نے ادارے کی کارکردگی، نتائج اور جاری ترقیاتی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کمشنر نے سکول کے نظم و ضبط اور تعلیمی ماحول کو تسلی بخش قرار دیا اور مزید بہتری کے لیے جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ایسے ادارے طلبہ کی ہمہ جہت تربیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ کمشنر نے سکول میں صفائی، سہولیات اور سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس سید خالد گیلانی بھی کمشنر کے ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں